the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد۔26۔اپریل(اعتماد نیوز)وزیر اعظم منموہن سنگھ نے تلنگانہ میں سب سے پہلے کانگریس کی حکومت قائم ہونے پر حقیقی ترقی ہونے کا دعوی کیا۔ وزیر اعظم آج ضلع نلگنڈہ کے بھوگیر میں ایک کثیر مجمع سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں یو پی اے کے دور حکومت میں متعارف کر دہ کئی فلاحی اسکیمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی حکومت سے تلنگانہ کے قومی سطح پر ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی ترقی اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے کانگریس نے بہت کچھ کیا۔وزیر اعظم نے اپنی تقریر



میں کہا کہ تلنگانہ کی پہلی حکومت کی بنیاد پر ہی تلنگانہ کا مستقبل طئے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عوام کو قومی سطح پر ترقی کو ملحوظ رکھتے ہوئے یو پی اے کو منتخب کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے اپنی تقریر میں بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایک ہی شخص کو پیش کر رہی ہے۔ جو سامنے ایک بات اور پیچھے ایک بات کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے تشکیل تلنگانہ پر اپنے وعدہ کو وفا کی ہے۔ انہوں نے تشکیل تلنگانہ پر عوام کو مبارک باد دی۔انہوں نے آج بھونگیر کے عوام سے وعدہ کیا کہ اقتدار کے حصول کے بعد قومی سطح پر تلنگانہ کی ترقی باعث افتخار ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.